سرکاری اشتہارات میں مبینہ گھپلا،یوسف بیگ مرزا نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(آئی این پی) سرکاری اشتہارات میں اور ملازمین کے پی ٹی وی سی فنڈز میں مبینہ گھپلوں کا معاملہ سابق ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں چیئرمین نیب،ڈی جی نیب راولپنڈی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چیئر مین نیب نے معاملے کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ قوی امکان ہے کہ انکوائری کی سطح پر ہی مجھے گرفتار کرلیا جائے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نیب کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہوںعدالت ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close