فیاض الحسن چوہان وزیراطلاعات کے عہدے سے ہٹائے جانے پر بے خبر نکلے

لاہور(آئی این پی )فیاض الحسن چوہان وزیراطلاعات کے عہدے سے ہٹائے جانے پر بے خبر نکلے،صحافی کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کے سوال پر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مجھے عہدے سے ہٹائے جانے کاعلم ہی نہیں،مجھے کوئی خبرنہیں کہ اطلاعات کاقلمدان واپس لے لیاگیا ہے، واضح رہے کہ

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن کوان کے عہدے سے ہٹا کر فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلی پنجاب عثمان بزادر کا معاون خصوصی بنادیا گیا ہے۔فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ان کو وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی بنا دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close