بجلی جتنی چاہیں استعمال کر یں، صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتی صارفین کیلئے بجلی کے رعایتی پیکج کی منظوری دے دی، صنعتی صارفین کو 12 روپے 96 پیسے فی یونٹ پر بجلی دی جائے گی، اضافی بجلی کے استعمال پر رعایت فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ

کمیٹی کااجلاس ہوا۔ جس میں ای سی سی نے بجلی کے صنعتی صارفین کیلئے رعایتی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔صنعتی صارفین کو اضافی بجلی کے استعمال پر رعایت فراہم کی جائے گی۔ صنعتی صارفین پر12 روپے 96 پیسے فی یونٹ کا نرخ لاگوہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلیف پیکج کو منظوری کے لیے جلد وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں صنعتی شعبے کیلئے بجلی ٹیرف میں کمی کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔صنعتی شعبے کیلئے موسم سرماکے بجلی ٹیرف کیلئے سفارشات آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ای سی سی کے فیصلوں کی کل منگل کو کابینہ اجلاس میں توثیق کی جائے گی۔ اجلاس میں مشیر تجارت نے بتایا کہ اکتوبر میں 2 ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ جولائی کے بعد 2 ارب ڈالر سے زائد برآمدات ہوئیں۔ برآمدات کورونا سے پہلے کی سطح پر آنا شروع ہوگئیں۔ پہلی سہ ماہی میں ادویات کی برآمدات 22 فیصد بڑھیں۔ مشیر تجارت نے کہا کہ ماہ میں ادویات کی برآمدات 6 کروڑ 81 لاکھ ڈالررہیں۔اکتوبرمیں برآمدات بڑھنے کا رجحان برقرار رہا ، رواں مالی سال کے دوران برآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں، کورونا اثرات کے باوجود برآمدی شعبے نے بہتری دکھائی ہے۔ دوسری جانب سینئر نائب صدر ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس نے کہا کہ حکومت کو معاشی پالیسیوں پر مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں۔ ای سی سی کے تمام فیصلوں پربتا سکتا ہوں کہ حکومت نے کتنا فائدہ حاصل اٹھایا، حکومت آٹے اور چینی کی مد میں 400ارب جبکہ بجلی گیس کی مد میں 600ارب اضافی وصول کررہی ہے، اس مہنگائی کا بوجھ عوام برداشت کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close