کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ،فیاض الحسن چوہان کے بعد مزید دو وزرا کی چھٹی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی کابینہ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے 2 وزراء سے وزارتیں واپس لے لیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ کے دو وزراء کو برطرف کردیا ہے، مہر محمد اسلم اور زوار حسین وڑائچ سے وزارت کا قلمدان واپس لیا گیا ۔ مہر محمد اسلم کے پاس محکمہ کو

آپریٹو جبکہ زوار حسین وڑائچ کے پاس محکمہ جیل خانہ جات کا قلمدان تھا ۔پنجاب کابینہ میں مزید رد و بدل بھی کی گئی ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو کالونیز کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ جبکہ پنجاب میں اطلاعات کی وزارت اب فردوس عاشق اعوان کے حوالے کر دی گئی ہے۔ وفاقی حکومت میں مشیر اطلاعات رہنے والی فردوس عاشق اعوان اب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کر دی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو پنجاب میں سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھ کر ذمہ داری دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی جاوید اختر کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا جبکہ ان کی جگہ داکٹر فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی تعینات کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close