لوگ پوچھ رہے ہیں حکومت کیا کررہی ہے؟حکومت 20بیس سال کا گند صاف کررہی ہے،زلفی بخاری نے جواب دے دیا

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ دو سال سے ہم کیا کر رہے ہیں، ہم دو سال سے نظام ٹھیک کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں اوورسیز پاکستان فائونڈیشن(او پی ایف)ہاوسنگ اسکیم میں پلاٹوں کا قبضے دینے اور او پی ایف اپارٹمنٹس کی

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ او پی ایف کی اسکیم کیلئے زمین 1994میں خریدی گئی اور 2008میں ایف ڈبلیو او کو ورک ایوارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 1994سے 2008تک اس زمین کے ساتھ کیا گیا؟ 20سال تک اوورسیز پاکستانیز کا پیسہ پھنسا رہا۔ لوگ پوچھ رہے ہیں حکومت کیا کررہی ہے۔ حکومت 20بیس سال کا گند صاف کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی محنت کے باعث پلاٹوں کے قبضے دینے کے قابل ہوئے۔ زون فائیو کی اس سکیم میں 200ویلاز بنیں گے۔ آج ہم 50ویلاز کا افتتاح کررہے ہیں۔ اس اسکیم میں 120اپارٹمنٹس بنائے جارہے ہیں۔ سوسائٹی میں چار سکول، پارکس اور ہوٹل بنائیں گے۔ اس سوسائٹی میں زراعت کیلئے منی ڈیم بھی بنایا گیا۔ 30 کنال کی زمین میں پانی نکال کر پائپ لائن بچھائی گئی ہے۔ یہ ایک سو فیصد ڈیجیٹلائز سوسائٹی ہے جس میں زمین کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ لاہور میں بھی او پی ایف کے دو منصوبے لارہے ہیں۔ زمین کب کی خریدی گئی ہے لیکن فیزیبلیٹی بھی نہیں ہوئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں