فردوس عاشق اعوان کوپنجاب میں بڑا عہدہ دیدیا گیا

لاہور(پی این آئی)فردوس عاشق اعوان کوپنجاب میں بڑا عہدہ دیدیا گیاوزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کوعہدے سے ہٹادیاگیاجبکہ تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی بنادیاگیا۔کچھ ماہ پہلے فردوس عاشق اعوان سے معاون خصوصی برائے

اطلاعات و نشریات کا عہدہ واپس لے لیا گیا تھا جس کے بعدیہ عہدہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو دے دیا گیا تھاجنہوں نے چند روز قبل اس عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اب وہ صرف محکمہ کالونیز کے صوبائی وزیرہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close