آنے والے دنوں میں قوم دیکھے گی کہ کس کی ٹانگیں کانپتی ہیں اورکس کے ماتھے پر پسینہ آتا ہے، وزیراعظم عمران خان کا دبنگ انداز

گلگت ( آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عمران خان کبھی ڈاکوئوں کو معاف نہیں کرے گا، آنے والے دنوں میںآپ دیکھیں گے کہ کس کی ٹانگیں کانپتی ہیں اورکس کے ماتھے پر پسینہ آتا ہے ، یہ ساری قوم دیکھے گی،وہ لوگ جو اپنے اپ کو ڈیموکریٹس ،سیاست دان کہتے ہیں، انہوں نے فوج اور عدلیہ کو بدنام

کرنے کا پروگرام بنایا ہوا ہے، انہوں نے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی، میں بلیک میل نہیں ہوا تو اب انہوں نے آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف پر بندوقیں تانی ہوئی ہیں اگر یہ آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف کے خلاف بات کر رہے ہیں تو اس کا مطلب میں نے بالکل ٹھیک ان کو منتخب کیا ، آج ہم پاکستان کے میر جعفر ، میر صادق اور میر ایاز صادقوں کو دیکھ رہے ہیں ، یہ وہ لوگ ہیں جو آج مودی کی زبان بول رہے ہیں ، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینی ہے اور یہ فیصلہ ہم نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔اتوار کو وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کے 73 ویں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیئے گلگت بلتستان پہنچے جہاں انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے وہ لوگ جو اپنے اپ کو ڈیموکریٹس کہتے ہیں، سیاست دان کہتے ہیں، انہوں نے فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنے کا پروگرام بنایا ہوا ہے۔ میں وزیراعظم بنا تو اپنے خطاب میں کہا تھا کہ جنہوں نے 30سال ملک کو لوٹایہ سب اکٹھے ہو جائیں گے ، جب تک کرپشن ہے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، جس چیز میں پاکستان کا فائدہ ہے اس چیز میں ان کا نقصان ہے اور یہ لوگ چاہتے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح مجھے بلیک میل کریں اور میں انہیں این آر او دے دوں،عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی، میں بلیک میل نہیں ہوا تو اب انہوں نے پاکستانی فوج کی طرف، آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف پر بندوقیں تانی ہوئی ہیں اگر یہ آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف کے خلاف بات کر رہے ہیں تو اس کا مطلب میں نے بالکل ٹھیک ان کو منتخب کیا ، میری سلیکشن بالکل ٹھیک تھی کیونکہ اگر ڈاکو ان کے خلاف بول رہے ہیں تو اس کا مطلب وہ ٹھیک لوگ ہیں، عمران خان نے کہا کہ آج ہم پاکستان کے میر جعفر ، میر صادق اور میر ایاز صادقوں کو دیکھ رہے ہیں ، یہ وہ لوگ ہیں جو آج مودی کی زبان بول رہے ہیں ، عمران خان نے کہا کہ عمران خان کبھی ان ڈاکوئوں کو معاف نہیں کرے گا ، انہوں نے کہا کہ ریاست کے اداروں کو اب میںخود دیکھوں گا کہ ملک میں قانون کی بالادستی قائم کرے اور طاقتورمجرم جو ملک کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کو قانون کے نیچے لے کر آئیں ، عمران خان نے کہا کہ آنے والے دنوں میںآپ دیکھیں گےکہ کس کی ٹانگیں کانپتی ہیں اور کس کے ماتھے پر پسینہ آتا ہے ، یہ ساری قوم دیکھے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں