ایسی کوئی بات نہیں کہی جس پر معافی مانگوں،میری قومی اسمبلی کی تقریر سے میٹنگ کا کوئی تعلق نہیں’،سردار ایاز صادق نے سٹینڈ لے لیا

لاہور(آئی این پی )سابق سپیکر ورکن قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کہی جس پر معافی مانگوں’میری قومی اسمبلی کی تقریر سے میٹنگ کا کوئی تعلق نہیں’معاشرے میں ہر طرح کی سوچ ہے ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں ‘کسی کو حق نہیں کہ وہ کسی کو غدار کہیں’بھارت جو چاہتا

ہے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے گا’بھارت کو ہمیشہ منہ توڑ جواب دیاجائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ کے باہر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ،سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سردار ایاز صادق نے مزید کہا میری بات پر اختلاف ہو سکتاہے سیاسی بات کو جو رنگ دیا اس سے پاکستان کے بیانئے کو فائدہ نہ ہوا۔ہمیں حکومت سے شدید تحفظات ہیں خواہ کشمیر یا خارجہ پالیسی کے متعلق ہوں ۔حکومت کے متعلق بات کی میری بات کو بھارتی میڈیا کی طرز پر ہمارے لوگوں نے مس لیڈ کیا جو ملک کے خلاف سازش ہے۔نالائق حکومت کے متعلق کہوں گا جو لڑائی لڑنی لڑ لیں اتفاق صرف پاکستان پر ہو گا۔مہربانی کرکے اداروں کو لڑائی سے پاک رکھیں ۔میرے متعلق پوسٹر اچھا نہیں پی ٹی آئی نے بھارتی میڈیا کے ہاتھوں میں کھیل کر اچھا نہ کیا۔میرے پاس نیشنل سکیورٹی کمیشن سمیت بہت سے راز ہیں نہ کبھی ملکی راز کھولوں گا ۔جہاں پاکستان و اکائی یا اداروں کا نام آتا ہے وہاں پاکستان کا بھارت کے نام پیغام ہے سب ایک ہیں ۔گزارش ہے کہ میرے متعلق بیان کو نہ ابھاریں ۔میڈیا مثبت کردار ادا کرے جو پاکستان کے خلاف سازش کررہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close