اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا مسلم سربراہان کو خط مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مغرب میں اسلام کیخلاف نفرت انگیز اقدامات کی حوصلہ افزائی افسوسناک ہے،عالمی حقوق کا علمبردار
کہلوانے والے مسلمانوں کے جذبات کا احترام بھی سیکھیں ۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر اسلامی ممالک کے سربراہان کو خطوط تحریر کئے تھے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ اسلامی ممالک متحد ہو کر گستاخانہ خاکوں کےخلاف آوازاٹھائیں،ہمیں مغرب کو بتانا ہوگا اس گستاخی کی وجہ سے کتنے دکھی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطوط میں کہا کہ مغربی ممالک کی ہولوکاسٹ پر تنقید پا بندی کی پالیسی کااحترام کرتے ہیں مغرب مسلمانوں کے عقائد کابھی احترام کرے ،اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام خط میں کہاگیا ہے کہ حضورﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کیخلاف متحد ہونا ہوگا،گستاخانہ خاکے اور قرآن پاک کو جلانے کے واقعات اسلامو فوبیاظاہر کررہے ہیں،یورپ میں اسلامو فوبیا بڑھ رہا ہے ،وقت کاتقاضا ہے متحد ہو کر دنیا کو پیغام پہنچائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں