تازہ ترین

وفاقی حکومت کا30 ، اکتوبر کو ملک بھر میں چھٹی کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیا۔وزارت داخلہ کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 30 اکتوبر 2020 کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ہر سال کی طرح امسال بھی 12 ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ

منائی جائے گی۔اس موقع پر مساجد، گلیوں اور چوک چوراہوں کے علاوہ سرکاری و نجی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا جا چکا ہے اور نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی ولادت با سعادت اور ان کی زندگی پر روشتی ڈالنے کے لیے محافل اور سیمینارز کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں