اپوزیشن کی تحریک کب تک چلے گی؟سینیٹ الیکشن کے بعد کیا ہونیوالا ہے؟اہم سیاسی شخصیت کی بڑی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن مارچ 2021تک شور شرابا کرے گی۔ اپوزیشن کی تحریک سینیٹ الیکشن تک ٹھنڈی پڑ جائے گی۔نوازشریف 15جنوری2021تک واپس آسکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا

ہے کہ پاکستان فیٹف کے 21 اہداف مکمل کرچکا،فروری میں گرےلسٹ سے باہرآجائے گا۔ان کاکہناتھا کہ یہ ملکی مفادکامعاملہ ہے اپوزیشن کوبھی تعاون کرناچاہیے۔اپوزیشن کو عوام کی حمایت حاصل نہیں ہے، ان کی وجہ سے ملک کا یہ حال ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعدتمام اختیارات صوبوں کومنتقل ہوچکے ہیں،کوئی بھی صوبہ نچلی سطح پراختیارات منتقل کرنے کوتیارنہیں، صوبوں کے درمیان تجارتی آزادی قائم رکھناہوگی،18 ویں ترمیم سے گورننس نظام میں پیچیدگیاں پیداہوئی ہیں۔وفاقی وزیرنے دعوی کیا ہے کہ اپوزیشن مارچ 2021تک شورشرابا کرے گی ۔ سینیٹ الیکشن تک اپوزیشن کی تحریک ٹھنڈی پڑ جائے گی۔ مہنگائی کی بڑی وجہ کورونا ہے، اپوزیشن کی تحریک سے عام آدمی کا تعلق نہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کواداروں پرتنقیدسے گریزکرناچاہیے، نوازشریف کے پاس برطانیہ میں ورک ویزہ نہیں،وہ وزٹ ویزہ پربرطانیہ میں موجودہیں۔ نوازشریف کابرطانیہ میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ، امید ہے ہے نوازشریف 15جنوری سے پہلے واپس آجائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں