مظفرآباد (پی این آئی)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی مظفرآباد کے زیراہتمام آمدہ یوتھ کنونشن کے حوالہ سے اجلا س منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مسلم کانفرنس سٹی کے صدر شیخ مقصود احمد نے کی، اجلاس میں مسلم کانفرنس کے یوتھ ونگ کے زیراہتمام ہونے والے مظفرآباد سٹی کے کنونشن کے حوالہ سے مشاورت و غور کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مظفرآباد میں جلد ہی مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیراہتمام ایک یوتھ ونگ کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا جس کی تاریخ کا اعلان مشاورت کے بعد چند روز میں کر دیا جائے گا، اجلاس میں مسلم کانفرنس مجلس عاملہ کے ممبر حاجی محمد اشرف ایڈووکیٹ، طلباء بورڈ کے چیئرمین سجاد انور عباسی، سوشل میڈیا ونگ کی چیئرپرسن محترمہ سمعیہ ساجد راجہ، تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سید غلام مصطفی شاہ نقوی، مسلم کانفرنس مجلس عاملہ کے ممبران نذیر عباسی، مسلم کانفرنس سٹی کے جنرل سیکرٹری سجاد قریشی، مسلم کانفرنس کے نائب صدر جہانگیر عباسی، نور زمان قریشی، حاجی محمد مظفر خان، سرفراز خان، غیاس الدین قریشی، منصور عالم قریشی، شفیق احمد، راجہ اعجاز الیاس، امتیاز احمد زرگر، سکندر حبیب، عاطف لون، شبیر احمد کیانی، مبشر جانداد، ساجد رحمت قریشی، فتح یاب گجر، راجہ ولید عبداللہ، رمیض خالد کھوکھر، اسد قیوم قریشی، محمد عارف قریشی، رضوان قریشی، ملک حاشر اعوان، عاقب جاوید اعوان، انعام الحق، چوہدری طارق محمود، ارشاد حسین، محمد اقبال، شیخ احتشام، انجم قریشی، محمد عدیل خان مغل، اعجاز شاہ، شیراز احمد کیانی، راجہ اعجاز جیلانی ودیگر نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیراہتمام جلد ہی مظفرآباد سٹی میں عظیم الشان کنونشن منعقد کیا جائے گا۔اس موقع پر آزاد جموں وکشمیر کے 73 یوم تاسیس کے حوالہ سے کیک کاٹا گیا اور شہداء جموں وکشمیر، پاک فوج کے شہداء کے لئے دعا کی گئی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں