سابقہ حکومت کو گالیاں دے کر کرپشن جاری رکھیں گے،پی ٹی آئی حکومت پربڑا الزام لگ گیا

سکھر (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی سکھر ڈویژن کا اجلاس پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی سکھر ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں پیپلز پارٹی سکھر ڈویژن کے

پارٹی کارکنان کے سامنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت ہر حاضر ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 2018 کے انتخابات میں سب سے زیادہ سیٹیں اور ووٹ حاصل کئے۔ کچھ سیٹیں ہمیں زبردستی ہارائیں گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام کی ہمیشہ خدمت کی ہے۔ یہ جو 2 سال گذرے ہیں جس میں پی ٹی آئی کی حکومت کی وجہ سے کافی مشکلات ہوئی ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے عوام دشمن پالیسی اختیار کرتے ہوئے مہنگائی عروج پر کردی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اب پی ٹی آئی حکومت تمام صوبوں کے اختیارات حاصل کرنا چاہتی ہے اور 3 صوبوں میں ان کی حکومتیں ہیں اس لئے وہ کچھ نہیں کرینگے۔ ہم سندھ کے عوام سے ان کے اختیارات چھیننے نہیں دینگے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہم نے سکھر سمیت پورے صوبے میں سڑکیں تعمیر کی ہیں۔ ہم نے صوبے بھر کے اہم شہروں میں این آئی سی وی ڈی اسپتال بنائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی ہر نااہلی سندھ حکومت پر تھوپنے کی کوشش کرتی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ سابقہ حکومت کو گالیاں دے کر کرپشن کرتے رہیں گے، چینی، گندم کی قلت کرتے ہیں گے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی قوت سے اقتدار میں آئی ہے، اس لئے پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کرتی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں