لاہور(این این آئی) پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹر مہندر پال سنگھ نے کلب میچ میں 6 شکار کرکے دھوم مچادی۔لاہور میں پہلے حبیب میموریل ون ڈے ٹورنامنٹ میں مہندرپال سنگھ نے وحدت ایگلٹس کی نماَئندگی کرتے ہوئے ینگسٹرز کلب کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے سات اوورز کے اسپیل میں 25
رنز کے بدلے 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے وحدت ایگلٹس کی 9 وکٹوں سے کامیابی دلوائی۔پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے لیے منتخب ہونے والیمہندر پال سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ فٹ اور بہترین ردھم میں ہے، خواہش ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملے، مہندر پال سنگھ نے 2017 میں پہلی بارپاکستان کرکٹ میں انٹری کرکے پہلے سکھ کرکٹر ہونے کا اعزاز پایا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں