کورونا وائرس کی دوسری لہر، مزید کتنے مریض سامنےآگئے اور کتنی اموات ہو گئیں؟ تفصیلات جاری

اسلام آباد(پی این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔اتوار کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 567 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 16 افراد اس وائرس سے

جاں بحق ہوئے جن میں سے 15 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 30 ہزار 62 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 94, پنجاب میں 11 ہزار 542, خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 711, اسلام آباد میں 4 ہزار 682, بلوچستان میں 1 ہزار 23,گلگت بلتستان میں 402، آزاد کشمیر میں 608 ٹیسٹ شامل ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 69 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 884 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 74 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 296 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 19 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 3 ہزار 437, بلوچستان میں 15 ہزار 669, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 47، اسلام آباد میں 17 ہزار 996, خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 598، پنجاب میں 1 لاکھ 1 ہزار 559 اور سندھ میں 1 لاکھ 41 ہزار 713 مریض ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 654 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 579 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 298 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 مریض ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 265 اموات،اسلام آباد میں کل 194 اموات،بلوچستان میں 147 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 90 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 81 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 40 لاکھ 74 ہزار 24 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 793 مریض زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں