روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو سات ماہ بعد زیارت کے لیے کھول دیا گیا، درود و سلام کی رونقیں بحال ہو گئیں

ریاض(پی این آئی)روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو سات ماہ بعد زیارت کے لیے کھول دیا گیا، درود و سلام کی رونقیں بحال ہو گئیں،مدینہ منورہ میں یکم ربیع الاول سے سات ماہ بعد روضہ رسول ﷺ کو زیارت کے لیے کھول دیا گیا ہے تاہم معتمرین اورعبادت گزاروں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امورنے کہا ہے کہ یکم ربیع الاول سے کورونا وائرس ایس او پیزکے ساتھ مسجد نبوی ﷺ میں عبادت اور روضہ رسول ﷺ کی زیادت کرنے کی اجازت ہوگی جس کے لیے روضہ رسول ﷺ کو کھول دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں مسجد نبوی کی گنجائش کے 75 فیصد تک نمازیوں کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔اسی طرح کورونا وائرس ایس او پیزکے ساتھ روزانہ 15 ہزار معتمرین کو حرم میں نماز پڑھنے اورطواف کی بھی اجازت ہوگی جبکہ مجموعی طور پر روازنہ چالیس ہزارافراد مسجد الحرام میں نماز ادا کرسکیں گے۔واضح رہے کہ کورونا وبا کے بعد سعودی عرب نے آج سے عمرے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت سعودی شہریوں اور وہاں مقیم غیرملکیوں کو عمرہ، زیارت اورنمازوں کی اجازت ہوگی جبکہ اگلے ماہ تیسرے مرحلے میں غیر ملکیوں کو عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں