اسلام آباد(آئی ا ین پی)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق بھی ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف نکلے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں الیکٹرک شیئرنگ بائیک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا کہ وزارت آئی ٹی ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف ہے،پابندی کے بعد ٹک ٹاک انتظامیہ کو
کچھ گائیڈ لائنز دی ہے،انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے،مکینزم طے ہونے کے بعد ٹک ٹاک سے پابندی اٹھالی جائے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا کہ ہرروز نئی ٹیکنالوجی اورنئی ایجادات ہورہی ہیں،الیکٹرک شیئرنگ بائیک پاکستان میں گیم چینجرثابت ہوگا،الیکٹرک شیئرنگ منصوبیسے پاکستان میں سرمایہ کاری بھی آئیگی۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرک شیئرنگ بائیک ماحول دوست ہوں گے، منصوبے کے بعد خواتین خودالیکٹرک بائیک چلائیں گی جس سے ان کا اعتماد بحال ہو گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں