2014میں قومی اسمبلی میں اعتزاز احسن نے چوہدری نثار کی بے عزتی نواز شریف کے کہنے پر کی ، چوہدری نثار نے اس وقت اپنے مرحوم بھائی جنرل افتخار کا دفاع کیوں نہ کیا ؟تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اعتزاز احسن کے ذریعے چوہدری نثار کی بے عزتی کروائی تھی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ اعتزاز احسن نے چوہدری نثار کے بڑے بھائی جنرل افتخار کے

بارے میں بہت باتیں کی تھیں،لیکن چوہدری نثار اپنی وزارت کے خوف سے چھپ بیٹھے رہے تھے۔اعتزاز احسن جو الزمات چوہدری نثار کے بھائی پر لگا رہے تھے،چوہدری نثار الزامات کا جواب دینے کی بجائے خاموش رہے۔مجھے لگتا ہے اس وقت چوہدری نثار نے اپنی وزارت کو ترجیح دی،آج وہ سوچتے ہوں کہ میں نے خاموش رہ کر غلطی کی،مجھے اپنے مرحوم بھائی کا دفاع کرنا چاہئیے تھا۔رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ نواز شریف نے جان بوجھ کر اعتزاز احسن کے ذریعے چوہدری نثار کی بے عزتی کروائی اور چوہدری نثار کو خاموش رہنے کے لیے کہا اور کہا کہ خاموش رہو۔واضح رہے کہ اعتزاز احسن نے چوہدری نثار پر کئی الزامات عائد کیے تھے۔تاہم 7ستمبر۔2014ء کو سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کے اپنی ذات اور خاندان پر الزامات سے درگزر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان الزامات کو ایف آئی آر قرار دیتے ہوئے کسی بھی جج سے تحقیقات کی پیش کش کی تھی،چوہدری نثار علی خان نے اپنی پریس کانفرنس کے ذریعے پیشکش کی ہ کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی طرف سے ان پر لگائے جانے والے الزامات کے حوالے سے وہ کسی بھی ریٹائرڈ جج جو کہ اپوزیشن کی مرضی کا ہو کسی سربراہی میں یک رکنی ، دو رکنی یا سہ رکنی کمیشن یا ٹربیونل بنانے کیلئے تیار ہیں اوراس کمیشن میں وہ اپنے آپ پر لگنے والے الزامات کے حوالے سے خود کو پیش کرینگے جبکہ ان کے بھائی پر لگنے والے الزامات کا جواب خود فوج دے سکتی ہے اور دوسرا فریق اپنے آپ کو پیش کرے اگر اس کمیشن کی تحقیقات کے بعد ایک فیصد بھی الزامات ثابت ہوجائیں تو وہ نہ صرف وزارت بلکہ سیاست کو ہی خیر باد کہہ دینگے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close