حکومت کے لیے بڑی آزمائش بن گئی ، بڑے عالمی ادارے نے گوجرانوالہ میں اپوزیشن کے جلسے کی مانیٹرنگ کا اعلان کر دیا

لاہور (این این آئی)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے 16 اکتوبر کوگوجرانوالا میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے و ریلی کی مانیٹرنگ کرنے کا اعلان کیا ہے۔لاہور سے جاری اعلامیے میں ایچ آر سی پی نے کہا کہ 16اکتوبر کے جلسے کی مانیٹرنگ کامقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ

ریاست تمام شہریوں کے پْر امن اجتماع کی آزادی کے حق کا احترام اور تحفظ کرے۔ایچ آر سی پی کے مطابق یہ بھی ضروری ہے کہ ملک کے ہر حصے میں شہری اجتماعی طورپر اپنی سیاسی آراء کااظہارکرسکیں، امید ہے کہ ریلی کے منتظمین ،شرکاء اور کوریج کرنے والے میڈیا پر جابرانہ پابندیاں نہیں لگائی جائیں گی۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے مطابق حکومت کو پْرامن اجتماع کی آزادی کے تحفظ کا عملی مظاہرہ کرناہوگا، اس کا حق دستورِ پاکستان کے آرٹیکل 16 اور شہری و سیاسی حقوق کے عالمی میثاق جس کا پاکستان فریق ہے، کے آرٹیکل 21 میں دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں