اسلام آباد(پی این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی بھارت میں کاروبار کرنے والی کمپنی سے پیسے لیتے رہے ۔ 637 ملین روپے ان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے اب جوابدہی سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا ۔ شہباز گل نے کہاکہ کرپٹ گروہ روز نئی آڑ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتا ہے ۔ شاہد خاقان عباسی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے مال بنایا ۔ موصوف کرپشن کرتے رہے بلکہ شریفوں کے سہولت کار بھی تھے ان کے ہوتے پی آئی اے خسارے میں جبکہ ذاتی ایئرلائن منافع میں رہی ۔ انہوں نے کہاکہ ایل این جی معاہدوں سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا ۔ بھارت میں کام کرنے والی کمپنی سے پیسے لیتے رہے ان کے ذاتی اکاؤنٹ میں 637 ملین روپے منتقل ہوئے مگر آج وہ معصومیت کا ڈھونگ رچا رہے ہیں یہ سب چور مچائے شور کے مصداق ہے ۔ موصوف واویلا کرنے کے بجائے لوٹ مار کا حساب دیں تو زیادہ اچھا ہو گا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں