وزیراعظم نے جب بھی نوٹس لیا ، مہنگائی میں اضافہ ہوا، وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ بنی گالا مافیا کے منہ پر طمانچہ قرار دیدی گئی

کراچی (پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اورسندھ کے صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار پی ٹی آئی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی ادارہ شماریات کی مہنگائی والی رپورٹ بنی گالا مافیا کے منہ پر طمانچہ ہے، پچھلے دو سالوں میں پاکستان سب سے پیچھے چلا گیا۔نجی ٹی

وی کے مطابق صوبائی وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہا کہ ملک کو کورونا سے زیارہ پی ٹی آئی کے وائرس سے خطرہ ہے, مہنگائی کاطوفان لا کر کہتے ہیں کے قمیتیں نیچے لانے کے لیے تمام ریاستی وسائل بروے کار لائیں گیں, عمران خان بتائیں کے پچھلے دو سالوِں میں آج تک ان کے کس نوٹس پر عوام کوریلیف ملا؟ ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جب بھی نوٹس لیتے ہیں دوسرے دن وہ چیز دگنی مہنگی ہوجاتی ہے,نااہل اور ناتجربیکاروں کی حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے, ریاست مدینہ کے نام پر عوام سے کھربوں کی لوٹ مار جاری ہے,چینی،آٹا،پیٹرول،بجلی،گیس،ادویات وغیرہ غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہیں.اسماعیل راہو نے کہا کہ چوروں کی حکومت میں چینی 55 روپے تھی اب وہی نئے پاکستان میں سنچری کراس کرگئی, چوروں کی حکومت میں سبزی 30 روپے سے 40 روپے تک ملتی تھی اب ایمانداروں کی حکومت میں 100 سے 150 تک مل رہی ہے, پچھلے دو سالوں میں پاکستان سب سے پیچھے چلا گیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں