آرٹی ایس نہ بیٹھتا تو عمران نیازی بنی گالہ اور شیخ رشید اسمبلی میں نہیں لال حویلی میں ہی قید ہوتا‘ ن لیگی لیڈر نے نیا شوشا چھوڑ دیا

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خاں نے کہا ہے کہ آرٹی ایس نہ بیٹھتا تو عمران نیازی بنی گالہ اور شیخ رشید اسمبلی میں نہیں لال حویلی میں ہی قید ہوتا‘ بدترین مہنگائی، تاریخی قرض لے کر ملک کے خلاف سازش کی گئی یہ سازش نہ ہوتی تو ڈالر کی قیمت نہ بڑھتی مہنگائی اور

بیروزگاری کے ستائے عوام اس سازش کا اب حساب لیں گیاحتساب کے بعد غداری کا بیانیہ فیل ہونے پرمداری نے بین الاقوامی سازش کا نیا سانپ چھوڑا ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ ملک کے خلاف بین الاقوامی سازش اربوں کھربوں روپے کی فارن فنڈنگ سے ہوئی تحریک انصاف کے 23خفیہ فارن فنڈنگ اکاونٹ پکڑے گئے، کھاتے سامنے لائیں تاکہ پتہ چلے کس کس نے سازش کے لئے پیسہ دیااس بین الاقوامی سازش کے ذریعے سی پیک رول بیک کیاگیا اس سازش کے ذریعے سقوط کشمیر ہوا، مودی کی بدمعاشی کے سامنے بھیگی بلی بن گئے اس بین الاقوامی سازش کے ذریعے 5.8 فیصد کی شرح سے ترقی کرتی معیشت منفی 0.4 پر لائی گئی اپوزیشن پر غداری کے مقدمے بنائے گئے، وفاق اور اکائیوں کا تعلق خراب کیاگیا ہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں