اسلام آباد (این این آئی)تھانہ ترنول کے علاقے سے تین اور چار سالہ لاپتہ ہونے والے دو بچوں کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ بچوں کے والد مولانا نور اللہ نے تھانہ ترنول کو اطلاع دی کہ ان کے دو بچے حفصہ اور محمد جن کی عمر چار اور تین سال ہے کہیں لاپتہ ہوگئے ہیں تلاش کرنے میں میری مدد کی
جائے۔ترنول پولیس ٹیموں نے فوری بچوں کی تلاش شروع کر دی ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ترنول معہ ٹیموں نے فوری بچوں کی تلاش شروع کردی ۔پولیس ٹیموں نے تمام تر ذاتی و سرکاری وسائل کا استعمال کرتے ہوے بچوں کو باحفاظت تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا، پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے انتہائی کم وقت میں بچوں کو تلاش کرنے میں ان کی مدد پر پولیس کا شکریہ ادا کیا، ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں