لاہور(پی این آئی)شہباز شریف کی اہلیہ اور دو بیٹوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی، وفاقی کابینہ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ، 2 بیٹوں سمیت 10 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سمری کی
سرکلویشن کے ذریعے منظوری دی، نیب نے وزارت داخلہ سے 10 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی، شہباز شریف کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں موجود ہے، تمام دس افراد تحقیقات مکمل ہونے تک ملک سے باہر نہیں جاسکیں گے۔واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر نیب نے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو کمرہ عدالت سے گرفتارکیا جس کے بعد احتساب عدالت نے انہیں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔نیب لاہور کے مطابق شہباز شریف نے متعدد بے نامی اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی، تحقیقات کے مطابق شہباز شریف نے اپنے فرنٹ مین، ملازمین اور منی چینجرز کے ذریعے اربوں روپے کے اثاثے بنائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں