پارلیمنٹ سے استعفوں کا اعلان کب ہو گا؟ ن لیگی لیڈر نے تسلیم کر لیا کہ ان کی پارٹی کے تمام ارکان استعفے نہیں دیں گے

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ جلسوں، ریلیوں اور اسلام آبا د کی جانب مارچ کے بعد استعفوں کا فیصلہ ہو گا،ہمیں مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کی ہرگز کوئی فکر نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک دو فیصد اراکین

نظریاتی نہیں ہیں تو ہوسکتا ہے کہ وہ استعفے نہ دیں تاہم انہوں نے دعوی کیا کہ جب لیڈر شپ نے استعفوں کا فیصلہ کیا تو ہمارے 99 فیصد اراکین استعفے دیں گے۔(ن) لیگ اور جے یو آئی (ف)کے اراکین استعفے دیں گے،اگر پیپلزپارٹی والے استعفے نہیں دیتے تو ہم زبردستی نہیں کریں گے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے ہمارے دور میں استعفوں کا اعلان کیا تو بہت سارے اراکین استعفے نہیں دینا چاہتے تھے۔ایاز صادق نے کہاکہکیا کوئی ایس ایچ او اپنے طور پر غداری کا مقدمہ درج کرسکتا ہے؟۔مریم نوازکی جانب سے پارٹی قیادت کا فیصلہ بھی پارٹی کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close