کراچی (آئی این پی ) کراچی میں کورونا وبا کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد شہری انتظامیہ کے آپریشن کا تیسرا روز مکمل ہو گیا جس کے تحت 3 روز میں اب تک 9 شادی ہالز اور 159 ریسٹورنٹس سیل کیے جا چکے ہیں۔ کراچی میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہری انتطامیہ کا آپریشن جاری
ہے جس کے تحت شہر کے 6 اضلاع کے 225 شادی ہالز میں سے 26 کا معائنہ کیا گیا، جس میں سے 7 کو وارننگ اور 2 کو سیل کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق 3 روز میں اب تک 9 شادی ہالز کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب شہری انتظامیہ کے آپریشن کے تیسرے روز 181 ریسٹورنٹس کا بھی معائنہ کیا گیا جس میں سے 131 ریسٹورنٹس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے جب کہ 67 ریسٹورنٹس کو وارننگ دی گئی اور 41 کو سیل کر دیا گیا۔ کراچی میں گزشتہ تین دنوں کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 159 ریسٹورٹنس سیل ہو چکے ہیں جب کہ 7 دکانوں، فیکٹریوں اور میڈیکل اسٹورز کو بھی سیل کر دیا گیا ہے اور ایک لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں