لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے والے نقاب پوش کون تھے؟

لندن (پی این آئی)لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے والے نقاب پوش کون تھے؟ لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر نقاب پوش افراد نے احتجاج کیا ، مظاہرین نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ذرائع کے مطابق نقاب پوش افراد مظاہرے کے کچھ دیر بعد منتشر

ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے احتجاج کے لیے اجازت نہیں مانگی تھی، جبکہ کورونا کے باعث 6 سے زائد افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف برطانیہ نے مظاہرے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں