نواز شریف کی خواہش ہے پاک فوج پنجاب پولیس، آئی ایس آئی سپیشل برانچ بن جائے، ایسا کبھی نہیں ہو گا، حکمران جماعت کے لیڈر متحرک ہو گئے

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ ایک عام خیال یہ ہے کہ نواز شریف کو تب خوشی ہو گی جب پاکستان کی فوج پنجاب پولیس اور آئی ایس آئی سپیشل برانچ بن جائے لیکن ایسا کبھی نہیں ہوگا، اے پی سی میں اپوزیشن نے عوام کی بجائے اپنے

مسائل پر گفتگو کی ،مسلم لیگ(ن) میں واضح اختلافات موجود ہیںاورآنے والے دن حکومت کیلئے نہیں بلکہ مسلم لیگ(ن) کیلئے بڑے اہم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایک تقریب میں خطاب اورصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اخترخان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) او رپیپلز پارٹی وفاق میں اقتدار کی کئی باریاں لے چکی ہیں، اسی طرح پیپلزپارٹی سندھ میں چھ بار اور مسلم لیگ (ن) پنجاب میں پانچ باراقتدارمیں آئی ، کیا انہوں نے قوم کو بتایا ہے کہ وہ دوبارہ اقتدارمیں آکر ایسا کیا کریں گی کہ پاکستان ملائیشیاء ،ترکی اور جنوبی کوریا بن جائے گا، اپوزیشن جماعتوں کی اقتدارمیں آنے کی تڑپ عوام کے کیلئے نہیں بلکہ اپنے مسائل کے حل کیلئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت سوچی سمجھی سازش کے تحتملک کو اس نہج پرپہنچا کر گئی جہاں سے واپسی نا ممکن تھی لیکن وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عزم سے ملک کی ڈوبتی کشتی کوسنبھالا دیا اور انشا اللہ اسے کنارے بھی لگائیں گے۔ اپوزیشن کے منفی پراپیگنڈے کے باوجود آج ہماری برآمدات بڑھ ہیں ، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے ، کرنٹ اکائونٹ خسارہ ختم ہوا ہے اور معاشی اشاریے مستقبل کی بہتری کی پیشگوئی کر رہے ہیںالبتہ اپوزیشن کا مستقبل تاریک ہے اور یہی ان کی بے چینی کی اصل وجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کودرست میں گامزن کرنے کیلئے جو مشکل فیصلے کئے ان کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں