میرے سے متعلق زیادہ باتیں کرنے سے گریز کریں ورنہ بیچ چوراہے پر ہنڈیا پھوڑ دوں گا ،شیخ رشید کی مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کو وارننگ

راولپنڈی(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات اعزاز کی بات ہے، مسلم لیگ ن سے ش نکل کر رہے گی۔ایک انٹرویومیں شیخ رشید احمد نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان سے لے کر بلاول تک تمام سیاسی قائدین کو چیلنج کرتا ہوں کہ ایسے

شخص کا نام بتائیں جو ملاقاتیں نہیں کرتا۔وفاقی وزیر ریلوے نے اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ میرے سے متعلق زیادہ باتیں کرنے سے گریز کریں ورنہ بیچ چوراہے پر ہنڈیا پھوڑ دوں گا اور پھر سب کو دیگر ملاقاتوں کا احوال بھی معلوم ہوجائے گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے آرمی چیف سے ملنے میں برائی اور غلط بات کیا ہے؟ میں نے کون سی غلط بات کی تھی جو طوفان کھڑا کردیا گیا، انہیں شرم نہیں آتی کیمرے کے سامنے کچھ اور پیچھے کچھ اور ہوتے ہیں۔شیخ رشید نے کہاکہ ملاقات کی ایک بات کا بتنگڑ بنا دیا گیا، آرمی چیف سے ملاقات اعزاز کی بات ہے، اگر میرے سے متعلق باتوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو مجبوری میں وہ ساری باتیں بتاؤں گا جنہیں سْن کر سب حیران رہ جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ ن سے ش نکل کررہے گی، یہ بسچاردن کی کہانی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں