اوپن یونیورسٹی: پی ایچ ڈی /ایم فل پروگرامز کے داخلوں کا عمل مکمل ، فیس جمع کرانے کی تاریخوں اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی ا ین پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2020ء میں پیش کئے گئے پی ایچ ڈی ٗ ایم فل ٗ ایم ایس سی اور بی ایس)فیس ٹو فیس( پروگراموںکے داخلوں کا عمل مکمل ہوگیا ہے ٗ یونیورسٹی نے اِن میرٹ بیسڈ داخلوں کی فہرستیں مرتب کرکے پہلی میرٹ لسٹ میں شامل کامیاب طلبہ کو 25۔ستمبرجبکہ

دوسری میرٹ لسٹ کے طلباء کو 30۔ستمبر تک داخلہ فیس جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ بی ایس پروگرامز میں داخلہ فارم جمع کرنے والے ایسے امیدواروں کو جو یونیورسٹی کے مقرر کردہ میرٹ پر پورا اُتررہے تھے اور جن کے داخلے کنفرم کردئیے گئے ہیں کو پہلے سمسٹر کی فیس جمع کرنے کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس/ ای میل دے دی گئی ہے۔پی ایچ ڈی/ایم فل ادر ایم ایس سی پروگرامزمیں داخلے کے لئے انٹری ٹسٹ /انٹرویوز میں کامیابی حاصل کرنا ضروری تھی ٗ انٹری ٹیسٹ میں کامیاب طلبہ کو پہلے سمسٹر کی فیس جمع کرانے کی اطلاع بذریعہ موبائیل ایس ایم ایس/ایم میل دے دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں