پی آئی اے نے سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کو لوٹنا شروع کر دیا،کراچی سے جدہ ، مدینہ یا دمام کیلئے یکطرفہ کرایہ ایک لاکھ 27 ہزار روپے کردیا گیا

کراچی(این این آئی)قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے)نے سعودی عرب کیلئے کرایہ کو یک دم بڑا جمپ لگوا دیا۔کراچی سے جدہ ، مدینہ یا دمام کیلئے یک طرفہ کرایہ ایک لاکھ 27 ہزار روپے کردیا گیا جبکہ لاہور ، اسلام آباد یا پشاور سے جدہ اور مدینہ کا کرایہ ایک لاکھ 33ہزار کردیا گیا۔لاہور اسلام

آباد یا پشاور سے ریاض اور دمام کا یک طرفہ کرایہ ایک لاکھ اکتیس ہزار تک جا پہنچا۔ اس سے پہلے پاکستان سے سعودی عرب کا کرایہ چوراسی ہزار تھا۔پی آئی اے نے اپنے تمام ٹریول ایجنٹس کو نئے کرایوں سے آگاہ کر دیا۔ ذرائع پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کرایہ میں اضافہ سعودی حکومت کی طرف سے پروازوں میں کورونا کے باعث پچیس فیصد نشستیں خالی چھوڑنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔نجی ایئرلائنز نے بھی سعودی عرب کے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔ غیر ملکی ائیرلائن کی 1لاکھ 1 ہزار کی ٹکٹ اب مارکیٹ میں 1 لاکھ 40 ہزار تک فروخت کیے جانے لگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں