ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا، مریضوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ

اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 952 ہوگئی ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 640 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 640نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں

مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 671 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 952 ہو گئی ،اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 92 ہزار 303 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک موت رپورٹ ہوئی جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 416 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 626 ، پنجاب میں98 ہزار 368 خیبرپختونخوا 37 ہزار 317 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 124، بلوچستان میں 14 ہزار 269 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 517 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 450 تعداد ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں