محفوظ ترین شہروں میں اسلام آباد نے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے شہروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، فہرست جاری کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ورلڈ کرائم انڈیکس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں زیادہ محفوظ شہر قرار دے دیا ، امریکی شہر نیویارک میں جرائم کی شرح 18 درجے اور واشنگٹن میں 29 درجے زیادہ ہے ۔ ورلڈ کرائم انڈیکس کی رینکنگ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کی ریٹنگ

میں 40 درجے بہتری آئی ، جس کے بعد دنیا بھر کے محفوظ شہروں میں اسلام آباد کی رینکنگ 71 ہے ، پاکستان کے وفاقی دارالحکومت کے مقابلے میں 18 درجے کمی کے ساتھ نیویارک 53 اور واشنگٹن 29 درجے کمی کے ساتھ 42 ویں نمبر پر موجود ہے ، جرائم میں کمی اور محفوظ ترین شہر ہونے کے ساتھ اسلام آباد نے لندن اور بھارت کے بڑے شہروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ، ورلڈ کرائم انڈیکس پر رینکنگ میں لندن 24 درجے آگے اور بھارتی شہر نئی دہلی میں اسلام آباد کے مقابلے میں 30 درجے زیادہ جرائم ہوتے ہیں ۔واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی تھی جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی شرح بڑھ گئی ، اسٹریٹ کرائمز کے زیادہ واقعات سیکٹر جی سکس، سیون، ایف سکس، سیون اور ایف ٹین میں ہو رہے ہیں ، سیکٹر آئی نائن اور آئی ٹین میں بھی جرائم کی شرح بہت بڑھ گئی ہے ، وفاقی دارلحکومت میں ڈکیتیاں، موبائل اور پرس چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ، امریکی سفارتخانے کے مطابق اسلحہ کی نوک پر گاڑیاں چھینی جا رہی ہیں ، امریکی شہری اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں سفر کے دوران محتاط رہیں ، امریکی شہری قیمتی اشیا لے کر باہر نہ نکلیں ، مارکیٹ میں زیورات پہن کر نہ جائیں ، بینک کا اے ٹی ایم استعمال کرتے وقت احتیاط کی جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں