اسلام آباد(پی این آئی )بھارت اور چین کے درمیان لداخ میں جاری کشیدگی کے دوران ایک دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ چین بھارت کے فوجیوں کی توجہ ہٹانے کے لیے سرحد پر لاوڈسپیکرپر پنجابی گانے چلا رہا ہے،بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ
پینگانگ جھیل کے نزدیک علاقے میں چین نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ بڑے بڑے لاوڈ سپیکر لگا دئیے ہیں ،بھارتی فوجیوں کی توجہ ہٹانے کے لیے ان پر بلند آواز میں پنجابی گانے چلائے جاتے ہیں۔ چینی فوج نےخاص طور پر ایل اے سی کی اس چوکی پر پنجابی گانے بجانا شروع کیے ہیں جہاں بھارت نے مسلسل نظر رکھی ہوئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں