اسلام آباد(پی این آئی )لاہور، ساہیوال، قصور کے بعد ننکانہ صاحب میں بھی پولیس کی بھاری نفری ایک بار پھر ہاتھ ملتی رہ گئی، ملزم عابدعلی ملٰہی ہاتھ نہ آیا۔ ملزم اپنی سالی کے گھر آیا تھا، ساس نے 15 پر عابد سے متعلق اطلاع دی۔ لیکن پولیس 30 منٹ بعد پہنچی تو وہ وہیں موجود تھا،
کشور بی بی کے اشارے پر ملزم تین میٹر کے فاصلے سے چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔دریں اثناایف آئی اے نے موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے لاہورموٹروے واقعہ کے مرکزی ملزم عابد علی کے بیرون ملک فرار کے خدشے کے پیش نظر ایف آئی اے کو سفارش کی تھی جس کے بعد ایف آئی اے نے عابد علی کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرلیا۔ایف آئی اے نے ملزم کے کوائف ملک بھر کے ایئرپورٹس اور بارڈر سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر ارسال کردئیے ہیں۔ ملزم کا دوسرا ساتھی شفقت پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے حوالے سے کسی جگہ بھی اطلاع ملے تو فوری طور پر ہیڈ کواٹر اور لاہور پولیس کو آگاہ کیا جائے۔اس سے پہلے پولیس نے عابد کی بیوی بشری بی بی کو گرفتار کرلیا،بشری بی بی قلعہ ستار سنگھ ریڈ میں فرار ہوگئی تھی تاہم اسے مانگا منڈی سے حراست میں لیا گیاہے۔ بشری بی بی نے عابد کے ساتھ دوسری شادی کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں