لاہور (پی این آئی) پولیس نے ملزم عابد کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سانحہ گجر پورہ کی تفتیش کے دوران بڑی پیش رفت ہوئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مرکزی ملزم عابد علی کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم عابد علی کی اہلیہ بشریٰ
کو مانگا منڈی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ۔اس سے قبل پولیس نے جب قلعہ ستار شاہ میں عابد علی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا، تو بشریٰ اپنے شوہر کیساتھ فرار ہوگئی تھی۔ عابد علی اور اس کی بیوی اپنی بیٹی کو اکیلے چھوڑ کر فرار ہوئے تھے، جس کے بعد پولیس نے ملزم کی بیٹی کو تحویل میں لے لیا تھا۔ سانحہ گجر پورہ کے مرکزی ملزم کی اہلیہ کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کی جا رہی ہے۔خاتون نے پولیس کو اپنا ابتدائی بیان بھی ریکارڈ کروا دیا ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد عابد گھر آیا تھا کافی پریشان دکھائی دے رہا تھا۔واقعے کے بارے میں عابد نے مجھے نہیں بتایا۔واقعے کے بعد عابد کی شناخت ہوئی تو وہ فرار ہو گیا۔میں بھی بچی کو چھوڑ کر والدین کے گھر آ گئی۔میری عابد کے ساتھ دوسری شادی ہے۔عابد کئی روز تک گھر نہیں آتا تھا،پوچھتی تھی تو تشدد کرتا تھا۔دوسری جانب ق پولیس کو مرکزی ملزم عابد علی کی قصور روڈ راؤ خان والا کے علاقے میں موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد سکیورٹی اداروں کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے پہلے مفرور ملزم عابد علی کی اہلیہ کو پولیس نے حراست میں لیا تھا جس کے بعد ملزم کی بیوی کی نشاندہی پر مختلف جگہوں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ملزم عابد علی کی زیر حراست اہلیہ کی نشاندہی پر پولیس نے قصور روڈ راؤ خان کے علاقے میں سرچ آپریشن جاری کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں