عوام پر چپکے سے بجلی بم گرانے کی تیاریاں ، فی یونٹ قیمت میں کتنا بڑا اضافہ متوقع ؟

اسلام آ باد (پی این آئی ) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج پندرہ ستمبر کو طلب کیا گیاہے، ذ رائع کے مطا بق کراچی کے عوام کیلئے بجلی دو روپے نواسی پیسے فی یونٹ تک مہنگی کئے جا نے کا امکان ہے حکومتی موقف یہ ہے کہ کے الیکٹرک کا ٹیرف نیشنل ٹیرف سے کم ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق

ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی کے عوام کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 89پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ،جبکہ حکومت نے موقف اختیار کیا ہےکہ کے الیکٹرک کا ٹیرف نیشنل ٹیرف سے کم ہے ۔ تاہم یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے ہے کہ کراچی کی عوام کیلئےبجلی کی حالیہ قیمتوں میں 2روپے 89پیسے اضافہ کیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں