دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات، کریڈٹ پاکستان کو دیدیا گیا،وزیراعظم عمران خان کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات، کریڈٹ پاکستان کو دیدیا گیا،وزیراعظم عمران خان کا بڑا دعویٰ …. وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات پاکستان کی کوششوں کی وجہ سے ہی ممکن ہوئے ہیں۔وزیراعظم ہاؤس میں رشکئی اقتصادی زون کے معاہدے پر دستخط

کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن علاقائی ترقی کے لیے اہم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ازبکستان سے پشاور تک ریل لنک کا منصوبہ زیر غور ہے جو اس خطے کو بدل کر رکھ دے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں