زیادتی کے مجرمان انسان نہیں جانور ہیں، انہیں نامرد بنانے کا بل اسمبلی سے منظور کراکر دکھائوں گا، فیصل واوڈا ڈٹ گئے

کراچی(پی این آئی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہاہے کہ زیادتی کے مجرمان انسان نہیں جانور ہیں، انہیں نامرد بنانے کا بل اسمبلی سے منظور کراکر دکھائوں گا، مجرموں کو سزائیں دیں گے تو ہی ڈر پیدا ہوگا، درندہ صفت انسانوں کیلئے پھانسی کا قانون ہونا چاہیے۔ جو ہیومن رائٹس کے چیمپئن بنتے ہیں انکے ساتھ

اس طرح کے واقعات ہوں تو پھر ان سے پوچھوں گا،پولیس اس کیس پر صحیح سے کام کر رہی ہے۔جمعہ کووفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کراچی کے علاقے عیسی نگری میں ننھی مرواہ کے قتل پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ہر طرح کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میںکہا کہ مرواہ کیساتھ جو واقعہ پیش آیا وہ بہت تکلیف دہ ہے، مرواہ کے والد اور داداکہہ رہے ہیں ہماری بیٹی چلی گئی باقی کو بچالیں۔انہوں نے بتایا کہ 17 لوگوں کاڈی این ایٹیسٹ لیا گیا ،ایک آدمی کو پکڑا گیا ہے، جولوگ خواتین سے زیادتیاں کررہے ہیں وہ انسان نہیں جانورہیں، بچی کو جس طرح مارا گیا ایسے تو جانور کو بھی نہیں ماراجاتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے مجرموں کو نامرد بنانے کی سزا کے قانون کو اسمبلی سے منظورکراکر دکھائوں گا، میں نے ایسے مجرموں کیلئے سرعام پھانسی کی بات اٹھائی ہے، قانون بننے کے بعد عدالت میں 2ہفتے میں فیصلہ ہوناچاہیے ، مجرم کو اپیل کیلئے بھی صرف2ہفتے ملنے چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ایسا قانون بنانا ہے کہ کیس کا فیصلہ ایک ماہ کے اندر ہی ہو، رات اوردن دیہاڑیایسے گھنانے واقعات پیش آرہے ہیں، میری وزیراعظم سے اس حوالے پرتفصیل سیبات ہوئی ہے۔فیصل واوڈ نے کہا کلہ جوان بچی کو بلیک میل کرکے اسے خودکشی پر مجبور کیا جاتا ہے، مرواہ میری ، بلاول بھٹو،شاہدخاقان کی بھی بیٹی کی طرح ہے، ایسے لوگوں کوشرم آنی چاہئے جوایسے وقت پربھی کردارکشی کی بات کرتے ہیں۔وفاقی وزیر آبی وسائل نے کہاکہ تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سے بھی کہتاہوں خداراکھڑے ہوں، خواتین ہماری مائیں ہیں ،ہم توان کے پیروں تلے جنت مانگتے ہیں، ہمارامذہب کسی پرالزام تراشی کی اجازت نہیں دیتا، مجرموں کو سخت سزائیں دیں گے تو ہی ڈر پیدا ہوگا۔فیصل واوڈ نے کہاکہ اس جہالت پرمجرموں کو کڑی سے کڑی سزاملنی چاہئے، پھانسی سے پہلے جوتیزی سے قانونی بل پاس کرانا ہے وہ نامرد کا بل ہے، نامرد بل کے بعد کوشش ہوگی کہ سرعام پھانسی کابل پاس کرائیں۔انھوں نے کہا کہ غلام نبی میمن ایماندارافسرہیں انہوں نے کہامرواہ میری بیٹی ہے، 35 سال میں کراچی میں بدقسمتی سے ڈی این اے لیب بھی نہ بن سکی، وکیلوں سے بات ہوئی ہے ،یہ بل لے کر اسمبلی جارہاہوں، گھنائونے جرم کے خلاف ہمیں اس مشن کو جاری رکھنا ہے، اس بل پرکام شروع کرچکا ہوں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ قوم کی ماں بہن بیٹیوں کی عزت سنبھالنے کیلئے پیر پڑنا پڑا تو بھی پڑجائوں گا، اب ایسانہ ہوکہ2دن بعدسب بھول جائیں،ہمیں یہ قانون بناناہے، میری عدالتوں سے بھی اپیل ہے وہ اس کیس میں ہماری مدد کریں۔فیصل واوڈ نے کہا کہ مرواہ اوراس جیسی تمام بچیاں ہماری بیٹیاں ہیں، ثبوت نہ ملنے پر لوگ بری ہوجاتے ہیں اس پربھی نظریں رکھناہوگی، سیاست کو ایک طرف رکھ کرسب ایک ہوکراس حوالے سے کام کریں۔انہوں نے کہاکہکہ سی سی پی او نے جس وقت یہ بات کی وہ مناسب نہیں تھا، مجرموں کو 48گھنٹے میں پکڑلیں تو شاید سی سی پی او کے بیان کا ازالہ ہو جائے، سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ میری بات کا مقصد یہ نہیں تھا، انھوں نے اس بات پر معافی مانگی ہے آئندہ احتیاط کریں۔وفاقی وزیر آبی وسائل نے کہا کہ ہم بے شرم سیاستدان سیکھ لیں جو پیسے بٹورنے میں لگے ہوتے ہیں ، 10 سال کے اندر کے بچے معصوم پھول کی طرح ہوتے ہیں، سب سے گزارش ہوگی کہ بچوں کو باہر چیز لینے بھی نہ بھیجیں، 10 سال سیاوپرکیبچوں کیلئینہیں کہہ سکتیکہ وہ چلنا پھرنا چھوڑ دیں۔انہوں نے کہاکہ قانونی طورپرکسی مددکی ضرورت پڑیگی تومیں اپنی جیب سیکروں گا ، قانونی مدد کیلئے یہم سب کو کھڑا ہونا پڑے گا، بڑے بڑے طوفان ہم نے پار کرلیے یہ اتنا بڑا طوفان نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں