موٹروے متاثرہ خاتون کیس، کھوجیوں کو اہم شواہد مل گئے‎‎

اسلام آباد(پی این آئی)موٹروے لاہور سانحہ موگوجرہ پورہ پر متاثر خاتون کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے ۔ میڈیکل رپورٹ میں خاتون کے متاثرہ ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ خاتون کے چہرے پر زخم آئے ہیں ۔ متاثرہ خاتون کے نمونے فرانزک لیب بھجوا د یے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹر وے

پر متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں خاتون کے متاثرہ ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ مزید ٹیسٹوں کے لئےنمونے فرانزک لیب ارسال کردیے گئے، رپورٹ پانچ روزتک موصول ہو گی ۔ دوسری جانب موٹر وے پر متاثرہ خاتون کیس کی تحقیقات کے دور ان تفتیشی اہلکاروں کو واقعے کی جگہ سے متاثرہ خاتون سے چھینی گئی انگوٹھی اور گھڑی مل گئی۔تفتیشی اہلکاروں کی جانب سے دونوں اشیا کو برآمد کرنے کے بعد فنگر پرنٹ کے تجزیئے کے لیے بھجوا دیا گیا ۔آئی جی پنجاب انعام غنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 15 مشتبہ افرادکی پروفائلنگ کر لی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 3 مختلف مقامات سے جیو فینسنگ کے لیے موبائل کمپنیز کے ڈیٹا کا تجزیہ ہو رہا ہے۔آئی جی پنجاب نے بتایا کہ لوکل کیمروں سے ویڈیو ریکارڈنگ لے کر مشتبہ افراد کی شناخت کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔دوسری جانب پنجاب پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے کا سیکیورٹی کنٹرول سنبھال لیا ہے۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے ایس پی یو اور پی ایچ پی کی مشترکہ ٹیموں کو لاہور تا سیالکوٹ موٹر وے پر گشت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔دوسری جانب پنجاب پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے کا سیکیورٹی کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے ایس پی یو اور پی ایچ پی کی مشترکہ ٹیموں کو لاہور تا سیالکوٹ موٹر وے پر گشت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔قبل ازیں موٹروے پر متاثرہ خاتون سے متعلق کیس میں ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کی تحقیقات میں نیا رخ سامنے آیا ہے۔مدعی مقدمہ اور اس کے ساتھی سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی خراب ہونے پر خاتون نے سردار شہزاد نہیں جنید کو فون کیا۔ جنید اپنے دوست سردار شہزاد کے ساتھ متاثرہ خاتون کی مدد کے لئے پہنچا۔جنید نے سردار شہزاد کو مقدمے کا مدعی بنایا۔سردار شہزاد نے خود کو خاتون کا رشتہ دار بتایا۔مقدمے کے مدعی اور ساتھی بھی شامل تفتیش ہیں۔دونوں نے اپنے فون نمبر بند کر دیے ہیں۔سردارشہزاد گوجرانوالہ کا رہائشی ہے۔سردار شہزاد نے خود کو خاتون کا رشتہ دار بتایا جب کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنید اور خاتون کا دوستانہ تعلق تھا۔خاتون نے جنید کو کال کی اور اورچ جنید سردار شہزاد کے ساتھ موقع پر پہنچا۔

close