وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ٹی سی پی کو گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ٹی سی پی کو گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ ،وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک میں گندم کی دستیابی کی موجودہ صورت حال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نجی شعبے کے ساتھ ٹی سی پی کو بھی گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گندم ،چینی کی دستیابی اور قیمتوں کےحوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر برائے پیداوار حماد اظہر نے موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی۔حماد اظہر نے گندم ،آٹےکی قیمت مستقبل کی ضروریات،چینی کی درآمد، درآمد کی جانے والی گندم کی مقدار اور ملک میں پہنچنے والی گندم کی صورت حال سمیت موجودہ قیمتوں کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔وزیراعظم نے ملک میں گندم کی دستیابی کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل کی ضروریات سے متعلق پیشگی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’گندم کی دستیابی اور مناسب قیمتوں میں فروخت کویقینی بناناحکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ عوام کو خوراک کے حوالے سے کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی فراہمی کیلئے نجی شعبے کیساتھ ٹی سی پی بھی گندم درآمد کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں