پورا ملک بارشوں کی لپیٹ میں آگیا ، محکمہ موسمیات نے ماہ ستمبر میں کھل کر بارشیں برسنے کی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی )ستمبر میں وسطی پنجاب اور مشرقی سندھ میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان تاہم آزاد کشمیر میں معمول کے مطابق بارش کی پیش گوئی ہے اسی طرح بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے پہاڑی خطے میں اوسط سے کم بارش متوقع ہے ۔

روزنامہ 92میں عثمان علی کی شائع خبر کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے ماہانہ موسمیاتی آئوٹ لک جاری کی گئی ہے جس میں ماہ ستمبر میں بارشوں اور درجہ حرارت کے حوالے سے پیش گوئی کی گئی ہے ، ستمبر کے حوالے سے جاری کی گئی آئوٹ لک کے مطابق اگست کے مہینہ میں بحیرہ عرب سے آنے والی نمی کے باعث سندھ کی ساحلی پٹی پر شدید بارشیں ہوئیں ، ستمبر کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے نمی ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں کی جانب منتقل ہونی کی توقع ظاہر کی ، ستمبر کا پہلا حصہ دوسرے حصہ کی نسبت زیادہ گیلا رہنے کا امکان ہے ، ستمبر میں بلوچستان اورسندھ کے جنوبی حصوں میں درجہ حرارت معمول زیادہ رہنے کاامکان ہے ، ستمبر کے وسط کے بعد سندھ اور بلوچستان کے روز انہ کے اوسط درجہ حرارت میں بھی اضافہ متوقع ہے ۔یاد رہے کہ اگست کے مہینے میں ملک بھر میں مون سون بارشیںہوئی تھیں جس کی وجہ سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں