کوئی دشمن اتنی متحد قوم کو شکست نہیں دے سکتا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی دشمن اتنی متحد قوم کو شکست نہیں دے سکتا۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج ہم اپنے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ 1965 کی جنگ مجھے آج تک یاد ہے جب میری عمر 13 سال تھی۔ دشمن کے

خلاف قومی اتحاد اور عزم کو کبھی نہیں بھلا سکتا۔عمران خان نے کہا کہ کوئی دشمن اتنی متحد قوم کو شکست نہیں دے سکتا اور جناح کا پاکستان بنانے کیلئے آج بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں