ایل این جی ریفرنس، احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کے بیٹے سمیت تمام ملزمان کیخلاف بڑی کارروائی ڈال دی

اسلام آباد(پی این آئی)احتساب عدالت نے ایل این جی ضمنی ریفرنس میں تمام ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے اور22 ستمبر کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے،احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کیس کی

سماعت کی ،پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ ضمنی ریفرنس دائر کردیاگیا۔عدالت نے ضمنی ریفرنس میں شامل نئے 5 ملزموں کو نوٹسزجاری کردیئے ،شاہد خاقان کے بیٹے عبداللہ خاقان کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کردیئے گئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں