لاہور(پی این آئی) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری ونجی سکول کھولنے کے حوالے سے جاری کی گئی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرانے کیلئے مانیٹرنگ اور انسپکشن کمیٹیاں تشکیل دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سکول کھولنے کے حوالے جاری کی گئی گائیڈ لائنز پر
عملدرآمد کو چیک کرنے کیلئے مانیٹرنگ اور انسپکشن کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ان کمیٹیوں کے ممبران ڈویژنل ڈائریکٹر، ضلع کی سطح پر پیف اور قائد کے نمائندگان اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز پر مشتمل ہوں گے۔یہ کمیٹیاں سرکاری اور نجی سکولوں کے دورے کر کے سکول کھولنے کے حوالے سے جاری گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کو چیک کریں گی۔سکولوں میں کرونا سے بچا اور انسدادِ ڈینگی کارروائیوں کا جائزہ لیں گی۔ڈویژنل ڈائریکٹر اپنی جامع رپورٹ ڈائریکٹ آف پبلک انسٹرکشن میں جمع کروائیں گے۔سکولوں کے کھلنے کے بعد یہ رپورٹ ماہانہ بنیادوں پر تیار کی جائے گی۔ ستمبر کے مہینے کی رپورٹ سکولوں کے کھلنے سے پہلے جمع کرائی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں