لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کروانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، وزیر اعلی پنجاب نے مقامی حکومتوں کے فنڈز اور الیکشن کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں،اس سلسلہ میں وزیر اعلی
سردار عثمان بزدار نے مقامی حکومتوں کے فنڈز اور الیکشن کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔ایوان وزیر اعلی کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر متعلقہ افیسران کو اگاہ کیا گیا ہے کہ وہ مقامی حکومتوں کے فنڈز اور ولنج کونسل کے انتخابات کے حوالے سے جامعہ رپورٹ مرتب کرتے ہوئے وزیر اعلی کو ارسال کی جائے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پارٹی عہدیداروں کو رواں سال کے آخر تک انتخابات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں