ٹی وی اور کمپیوٹر پر زیادہ وقت گزارنے سے بچوں کے تعلیمی نتائج پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ نئی تحقیق میں انکشاف

سڈنی(شِنہوا) ایک آسٹریلوی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بہت زیادہ وقت ٹی وی یا کمپیوٹراسکرین کے سامنے گزارنے والے چھوٹی عمر کے بچوں کی عمومی طور پرتعلیمی کارکردگی میں کمی دیکھی گئی ہے۔جمعرات کو شائع ہونے والی اس تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ 8 اور 9 سالوں کے بچے جو روزانہ 2سے زیادہ گھنٹے

ٹی وی دیکھنے میں گزارتے ہیں جب وہ 10 سے 11 سال تک پہنچتے ہیں تو ان کی پڑھنے کی استعداد پر اثر پڑتا ہے جبکہ صرف ایک یا اس سے زائد گھنٹہ کمپیوٹر پر گزارنے والوں میں یہی کمی حساب دانی کے حوالے سے ان کی قابلیت پر اثر انداز ہوتی ہے۔البتہ اس تحقیق میں ویڈیو گیمز اورتعلیمی کارکردگی کے مابین ایسا کچھ ربط معلوم نہ ہوسکا۔مرڈوک بچوں کے تحقیقی ادارے (ایم سی آر آئی)کی اس تحقیق میں 1،239 نوجوان لوگوں کا جائزہ لیا گیا ہے جبکہ اس میں آسٹریلیا کے قومی تجزیاتی پروگرام۔خواندگی اور حساب دانی(این اے پی ایل اے این ) کے نتائج کو استعمال کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں