وفاقی حکومت کا ملک بھر کے تعلیمی اداروں سے کون سی لعنت دور کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر نارکوٹکس کنٹرول اعظم سواتی کے مطابق تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک کے لیے انٹیلی جنس اداروں کی خدمات لی جائیں گی۔اعظم سواتی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے باہر سادہ کپڑوں میں انٹیلی

جنس اداروں کے اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے منشیات بیچنے والوں کی سزائیں دگنی کرنے کے لیے قانون سازی کی ہدایت کی ہے۔اعظم سواتی نے کہا کہ وزیراعظم نے تعلیمی اداروں کے دوروں کی بھی ہدایت کی ہے، جبکہ وزیر اعظم نے تاکید کی ہے کہ تعلیمی ادارے کھلنے سے پہلے ہی حکمت عملی طے کی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں