جدہ (پی این آئی) سعودی عرب کا سفر کرنے والے غیر ملکی مسافروں کے لیے سعودی ایئرلائنز کی جانب طریق کاور اور ضوابط کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے ساتھ ایس او پیز جاری کیے گئے ہیں۔ ایس او پیز کے تحت سعودی عرب واپس آنے والے مسافروں کو سات دن تک ہوم آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔ تاہم حکام کی جانب
سے تاحال غیر ملکیوں کے لیے سعودی عرب واپسی کی کوئی حتمی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔ سعودیہ ایئر لائن کی جانب سے ان خبروں کی تردید کی گئی ہے جن میں کہا جا رہا ہے کہ مملکت آنے کے لیے ہوائی اڈوں کو کھولا جا رہا ہے ۔ سعودی عرب کی سرکاری ویب سائیٹ کے مطابق ایئر لائن کے ٹوئٹر ہینڈل پردریافت کیا گیا تھا ’کیا ایئر لائن نے واپسی کی بکنگ شروع کر دی ہے؟ جس پرجواب دیا گیا کہ ’تاحال بین الاقوامی پروازوں پر تاحکم ثانی پابندی ہے تاہم مملکت سے جانے والے اس سے مستثنی ہیں جو جوازات کے ’عودہ‘ پروگرام کے تحت واپس جا رہے ہیں۔ پروازوں کی مکمل بحالی اور پابندی کے خاتمے کے حوالے سے سرکاری طور پر اعلان کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ویب نیوز ’سبق‘ نے سعودی ایئرلائنز کے حوالے سے کہا ہے کہ مملکت آنے والے مسافروں کو وزارت صحت کی جانب سے جاری کیے گئے قواعد پر عمل کرنا ہو گا۔ وزارت صحت نے اس حوالے سے ’حلف نامہ‘ جاری کیا ہے جس میں ہر مسافر کو سات نکات پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔ حلف نامے میں مسافر کا نام ، رہائش کا پتہ ، اقامہ نمبر، جس ملک سے آرہے ہیں، فلائٹ نمبر اور تاریخ آمد واضح طور پر درج کرنا ہوگی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حلف نامے میں مسافر کو اس امر کا پابند کیا گیا ہے ہے کہ وہ مملکت کے ہوائی اڈے پر آتے ہی مذکورہ فارم پر کرکے وزارت صحت کے متعلقہ کاونٹر پر جمع کرائے۔ ہر مسافر پرلازم ہو گا کہ وہ خود کو سات دن تک ہاوس آئسولیٹ کرے جبکہ امور صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے مسافروں کےلیے یہ پابندی تین دن کی ہوگی۔ آئسولیشن کی مدت مکمل ہونے کے بعد کورونا ٹسیٹ کی رپورٹ بھی پیش کرنا ہوگی۔
تمام مسافر وزارت صحت کی ایپ ’ تطمن‘ اور ’توکلنا ‘ پر خود کو رجسٹرکرائیں گے۔ مسافر مملکت آمد کے آٹھ گھنٹے کے اندر ’تطمن‘ ایپ پر اپنی رہائش کا ایڈریس فراہم کریں گے۔ ہر آنے والا مسافر آئسولیشن کی مدت کے دوران کورونا وائرس کی علامت کا جائزہ لینے کا پابند ہوگا۔ کسی بھی قسم کی علامت ظاہر ہونے پر فوری طور پر وزارت صحت کے ٹول فری نمبر 937 پر رابطہ کرے گا یا قریبی صحت مرکز کے شعبہ ہنگامی امداد سے رابطہ کرے گا۔
مسافروں کو تطمن ایپ پر یومیہ رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔ حلف نامے کی ساتویں شق میں یہ کہا گیا ہے کہ ہر مسافر اس امر کا پابند ہوگا کہ وہ وزارت صحت کی جانب سے جاری کی گئی ایس اوپیز کا مکمل طور پرخیال رکھے گا۔ تاہم حکام کی جانب سے تاحال غیر ملکیوں کے لیے سعودی عرب واپسی کی کوئی حتمی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔ سعودی ائر لائن کی جانب سے جن 25 ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے ان میں متحدہ عرب امارات ، کویت ، عمان ،بحرین، مصر ، لبنان ، تیونس،چین، برطانیہ ، فرانس ، اٹلی ، جرمنی ، انڈونیشا ، بنگلہ دیش ، یونان، جرمنی ، ملایشیا، سوڈان ، ترکی ، نائجیریا، کینیا ، جنوبی افریقہ شامل ہیں جبکہ پاکستان اور انڈیا اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں