کورونا کے دباؤمیں کمی، پی سی بی کا مرحلہ وار کرکٹ سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ، پہلے مرحلے میںکیا سرگرمیاں شروع کی جانے والی ہیں؟ جانیئے

لاہور(این این آئی) کویڈ صورت حال میں بہتری کے بعد ملک بھر میں پی سی بی نے مرحلہ وار کرکٹ سرگرمیوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا کیسز کی صورت حال میں بہتری کے بعد ملک بھر میں مرحلہ وار کرکٹ سرگرمیوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق پہلے

مرحلے میں ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کے لیے فریم ورک تیار کرکے ملک کی نمائندگی کرنے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ جن کرکٹرز کا ری ہیب چل رہا ہے وہ بھی تمام ٹریننگ سہولیات سے استفادہ کرسکیں گے۔کویڈ ایس او پیز پر عمل یقینی بنانے کے ساتھ پیشگی اجازت لینا بھی ضروری ہوگا۔ کورونا وائرس کے پھیلا کے بعد مارچ سے تمام کرکٹ سینٹرز میں ٹریننگ سہولیات پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں